بھارتی مظالم میں تیزی، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی مظالم میں تیزی، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا


سری نگر(24نیوز): مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہند واڑہ میں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بھارتی فورسز نہتے شہریوں پر گولیاں برسانے سمیت پیلٹ گن کا بھی استعمال کر کے انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے تازہ کارروائی کی جس میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں سرچ آپریشن کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد گزشتہ پانچ روز میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 11 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔