بھارت آج پہلے سپر سونک کروز میرائل کا تجربہ کرے گا

نئی دہلی (24نیوز) بھارت کا جنگی جنون، بھارت پہلا سپرسونک کروز مزائل تجربہ آج کرے گا ، بھارت نے اس مزائل کو براموس کا نام دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میزائل تجربہ سکوہی تھرٹی ایم کے آئی کے جنگی جہاز سے کیا جائے گا، بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ یہ میزائل دو اعشاریہ نو ٹن وزن ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے آج خلیج بنگال کے علاقے میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یہ کروز مزائل زیر زمین ایٹمی بنکرز کو ہدف بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، براموس میزائل بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے، اس منصوبے کے تحت دونوں ممالک سکوہی تھرٹی ایم کے آئی کے ساتھ دو تجربات کریں گے۔