ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید


ڈی جی خان (24 نیوز): پاک فوج کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان ، ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے، اٹھائیس سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے، شہیدنے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہوا، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک سلامت رہے گا۔

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ و دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔