چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 34 ویں برسی کل منائی جائے گی

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 34 ویں برسی کل منائی جائے گی


لاہور (24 نیوز) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 34 ویں برسی کل منائی جائے گی۔ وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنی تعلیم کراچی میں مکمل کی۔ جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

 انہوں نے اپنا ذاتی فلمسازادارہ فلم آرٹس کے نام سے قائم کیا اوراس ادارے کے تحت دو فلمیں انسان بدلتا ہے اورجب سے دیکھا ہے تمہیں بنائیں۔ ان فلموں کی تکمیل کے دوران انہیں خود بھی اداکاری کا شوق ہوا۔ وہ درپن کی بہ حیثیت فلمساز ایک فلم ساتھی میں موٹر مکینک کا چھوٹا سا کردار بھی ادا کر چکے تھے۔ اور بالآخر1962ء میں انہیں ہدایت کار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم اولاد میں با حیثیت اداکار متعارف کروایا۔ یہ فلم بے حد کامیاب رہی اس کے بعد انہوں نے فلم دامن میں کام کیا اور اپنی دلکش شخصیت کے باعث اس فلم میں بھی بے حد پسند کئے گئے۔

وحید مراد 23 نومبر 1983ء کو انتقال کر گئے تھے اور لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔