فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد (24 نیوز): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں صدر ممنون حسین، وزارت قانون، وزارت سیفرون اور فاٹا سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے،  صدرممنون حسین نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت نے اپنی تمام آئینی ذمہ داریاں پوری کر دیں، صوبائی حکومت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ صوبائی اسمبلی فاٹا کے انضمام پر قرارداد بھی منظور کرچکی ہے، عدالت آنے سے پہلے تمام فورمز پر معاملہ اٹھا چکے ہیں۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کا حکم دے۔