کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر آگئیں

کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر آگئیں


کراچی (24 نیوز): کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آگئیں،  کہتی ہیں مطالبات نہ ماننے تک احتجاج جاری رہے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نےپانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہردھرنا دے دیا ،  لیڈی ہیلتھ ورکرز کہتی ہیں اب کسی بہلاوے میں نہیں آئیں گی۔

 

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے، تنخواہوں کی ادائیگیوں کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی احتجاج جاری رہے گا۔

 

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے گھریلو معاملات شدید متاثر ہیں، رشتہ داروں سے اُدھار لے لے کر بھی تنگ آگئے ہیں۔

 

دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج سے کراچی میں پولیو مہم متاثر ہو رہی ہے، جس کے لئے انتظامیہ کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔