کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات


کراچی (24 نیوز): کراچی میں نشے کے عادی شخص نے بیوی سمیت دو خواتین کو قتل کر کے خود کشی کر لی، فائرنگ کی زد میں آکر 6 سالہ بچی بھی زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں علی نامی ملزم صبح اپنے گھر کا دروازہ توڑکر اندر داخل ہوگیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ملزم کی بیوی اور اس کی بہن موقع پر ہی جاں بحق اور 6 سالہ بیٹی ردا زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو کمروں میں نا صرف دو خواتین کی لاشیں پڑیں تھیں بلکہ ملزم علی کی لاش بھی موجود تھی۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق ملزم کی یہ دوسری شادی تھی جبکہ اس کے خلاف لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ کا مقدمہ بھی درج تھا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ موقع واردات سے تیس بور کا پستول برآمد کر کے فرانزک لیبارٹری بھیج دیا گیا۔