میر پور، بجلی کا بل ٹھیک نہ کرنے پر غریب شخص نےخود کو آگ لگالی


میر پور (24 نیوز): بجلی کا بل ٹھیک نہ کرنے بار بار چکر لگوانے پر غریب شخص نے ایس ڈی او برقیات کے دفتر میں پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگا لی، جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تھوتھال کے رہائشی عنصر نجیب کو گذشتہ چار ماہ سے مبینہ طور پر بل غلط بھیجا جا رہا تھا، جو ایس ڈی او کے دفتر چار دن سے چکر لگا رہا تھا آج صبح ایس ڈی او وقاص ایوب کے دفتر گیا جہاں مبینہ طور پر ایس ڈی او اور لائن سپرنڈنٹ رؤف مغل نے تلخ رویہ اپنایا اور بجلی بحال کرنے سے انکار کیا، جس پر دلبرداشتہ شخص نے ایس ڈی او کے دفتر میں پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

نوجوان سروس اسٹیشن پر کام کرتا تھا اور اس کی تین بچے ہیں، محکمہ برقیات کی طرف سے بوگس بلوں اور ناروا روایہ معمول بن چکا ہے۔