عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کا گماشتہ ہے: رانا ثناءاللہ

لاہور (24نیوز) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف عوام دشمن جمہوریت قوت دشمن قوتوں کے خلاف ستارے اور عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن گماشتے کے طور پر سامنے آئے ہیں سپریم کورٹ عوام اور جمہوریت دشمنوں کو پہچانیں جو اپنے ایجنڈے کی تکیمل کے لیے انکے کندھوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان جمہوریت دشمن قوتوں کا گماشتہ ہے: رانا ثناءاللہ
Rana-Sanaullah


تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف عوام دشمن جمہوریت قوت دشمن قوتوں کے خلاف ستارے کے طور پر سامنے آئے ہیں اور عوام نے انکا ساتھ دینے کا اظہار پورے ملک میں کیا ہے، پارلیمنٹ میں بھی اراکین دباو کو بالائے طاق رکھ کر آئے اور نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوئے,انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن گماشتے کے طور پر سامنے آئے ہیں، جمہوریت دشمن قوتوں کو دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عوام انکے خلاف فیصلہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ اگر بدکردار شخص پارٹی کا سربراہ ہوسکتا ہے تو ٹیکنیکل طور پر نااہل ہونے والا پارٹی کا سربراہ کیوں نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے عدلیہ کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اب پارلیمنٹ میں شکست کے بعد اپنے ایجنڈے کو اٹھا کر سپریم کورٹ لے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ عدالت عالیہ ان جمہوریت دشمنوں کو پہچانیں جو عوام کو سپریم کورٹ کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چھپن کمپنیز میں بعض لوگ کرپشن کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں جبکہ تمام کمپنیز میں رولز کے مطابق آڈیٹرز مقرر کئے گئے تھے، تمام کمپنیز کے آڈٹ اپ ٹو ڈیٹس ہیں, نیب انکوائری کرنا چاہتا تو بسم اللہ,وزیرقانون کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے مکمل ایمانداری سے عوام کی خدمت کی ہے اور ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی۔