چینی کمپنی ڈھیرنیو، سائبر سافٹ سالوشن کے مابین ایم او یو سائن


لاہور(24نیوز): چینی کمپنی ڈھیرنیو اور پاکستانی کمپنی سائبر سافٹ سالوشن کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں رہنما تحریک انصاف چوہدری سرور نے ۔خصوصی شرکت کی۔چوہدری سرور نے کہا کہ پاک چین دوستی بہت گہری ہے .

ہاسپٹلٹی ان میں منعقدہ تقریب میں ایم پی اے نوشین حامد ، سی ای او میڈی کئیر عاصم قادری ، سی ای او سائبر سافٹ سالوشن عامر قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب میں چوہدری سرور نے کہا کہ پاک چین دوستی بہت گہری ہے ، اس طرح مل کر کام کرنے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او سائبر سافٹ نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں پاکستان اور چائنا کی نجی کمپنیوں کو مل کر کام کرنا چاہیے اور یہ پراجیکٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مل کر کام کرنے سے ہم آئئ ٹی کے شعبے میں نئے آئیڈیاز لے کر آئے گے۔