میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے

میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے


 اسلام آباد(24نیوز): پاک فوج کےجوان میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے مشن کےلئے پرعزم ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 "خونِ دل دے کے نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب"

ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

پاک فوج کے ایک اور نوجوان نے اپنی قسم پوری کر دی۔ اپنی جان دے کر اِس گلشن کی حفاظت کرلی۔ میجراسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہید کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کردی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبھی شرکت کی۔شہیدکی بیوی نےآخری دیدارکیا۔شہید کے چچا پرعزم دکھائے دئیے۔انھوں نے کہا کہ انھیں میجر اسحاق کی شہادت پر فخر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا کر رہیں گے۔ ملک کی بقا اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ملکی افواج وطن کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں۔