پاک بحریہ:ریئر ایڈمرل،2کموڈورزکو اگلے رینک میں ترقی کے نوٹیفیکیشن جاری


 اسلام آباد(24نیوز):پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل اور 2 کموڈورزکو اگلے رینک میں ترقی دے دی گئی، وزارت دفاع نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل عبدلعلیم کو وائس ایڈمرل کے رینک پر ترقی دی گئی ہے، جبکہ کموڈرو نوید اشرف اور کموڈوراویس احمد بلگرامی کو ریئر ایڈمرلز کے عہدے پرترقی دی گئی ہے، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے 1984 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور یو ایس نیول وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا ، ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے بھی 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا.