بالی وڈ کی معروف فلمساز فرح خان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

بالی وڈ کی معروف فلمساز فرح خان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار


 (24نیوز):بالی وڈ کی معروف فلمساز، ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا،'مجھے پاکستان آنے کا بے حد شوق ہے۔

حال ہی میں دبئی میں فرح خان نے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے فیشن برانڈ 'دی لیبل بازار' کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک پاکستانی فیشن میگزین کو انٹرویو دیا۔انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گی؟ جس کا جواب فرح خان نے انتہائی محبت کے ساتھ مثبت جواب دیا۔ان کا کہنا تھا،'مجھے پاکستان آنے کا بے حد شوق ہے، میں جانتی ہوں کہ وہاں بہت سارے لوگ ہیں جو مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں، میں ایک دن ضرور پاکستان آنا چاہوں گی'۔

فرح خان کی فلموں کو بھارت سمیت پاکستان میں بھی خوب پذیرائی ملتی ہے، ان کی چند مشہور فلموں میں 'اوم شانتی اوم'، 'میں ہوں نا' اور 'ہیپی نیو ایئر' شامل ہیں۔