سٹی42 کے زیر اہتمام "درخت لگائیں ، سموگ بھگائیں" مہم کا آغاز


 لاہور(24نیوز): سموگ سے چھٹکارا کیسے پایا جائے ،سٹی فورٹی ٹو نے حل ڈھونڈ لیا۔ شہر میں سموگ کے خاتمے کیلئے سٹی فورٹی ٹو نے "درخت لگائیں ، سموگ بھگائیں "مہم کا آغاز کردیا ۔ پرویز ملک نے اپنے حلقے میں درخت لگا کر مہم کا آغاز کردیا۔ وفاقی وزیر نے ایم پی اے چودھری شہباز کو بھی درخت لگانے کا چیلنج کردیا۔

تفصیلات  کے مطبابق  مہم درخت لگائیں ،سموگ بھگائیں۔ سٹی فورٹی نے شہر سے سموگ سے خاتمے کا بیڑا اُٹھا لیا۔سموگ سے خاتمے کیلئے اراکین اسمبلی اوربلدیاتی نمائندے بھی سٹی42 کے سنگ سنگ۔ وفاقی وزیر پرویز ملک نے سب سے پہلے پودا لگاکر مہم کا آغاز کردیا۔ پرویز ملک نے شہر  کی آواز سٹی فورٹی ٹو کے اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ  درخت لگانے سے نہ صرف سموگ بلکہ شہر سے ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔