اسلام آباد سے طورخم تک دوڑتی چمچماتی گاڑیوں نے دل موہ لئے

اسلام آباد سے طورخم تک دوڑتی چمچماتی گاڑیوں نے دل موہ لئے


کراچی( 24نیوز ) کلاسک کار ریلی کا سفر کراچی سے شروع ہوا اور اب قدیم ماڈلز کی چمچماتی کار ریلی اسلام آباد سے طورخم بارڈر کی طرف رواں دواں ہے، ریلی میں شامل لش پش گاڑیاں اسلام آباد میں مرکز نگاہ رہیں۔

رنگ برنگی لش پش چمچماتی یہ گاڑیوں کی کلاسک کار ریلی امن کا پیغام لیے خوبصورت سفر جاری رکھے ہوئے ہے، کار ریلی نے کراچی سے طورخم تک کے طویل سفر کے دوران ایک رات کے لئے اسلام آباد میں پڑاﺅ کیا، عشروں پرانی نایاب گاڑیاں اسلام آباد کیا پہنچیں منفرد میلہ ہی لگ گیا،تاریخی اور نایاب گاڑیوں کو دیکھنے دلداہ افراد تو جوق در جوق امڈ آئے لیکن مالکان بھی پرجوش دکھائی دیئے۔

وینٹیج کار ریلی میں 50 کے قریب پرانی مگر انتہائی اچھی حالت کی گاڑیاں شامل ہیں، جنھیں ان کے مالکان نے انتہائی محبت اور محنت کے ساتھ بہترین حالت میں رکھا ہوا ہے،جنھیں دیکھ کر عام شہری تو کیا وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے، مقامی افراد تو ایک طرف غیر ملکی مہمان بھی پر امن پاکستان کے اس خوبصورت سفر میں کا ر ریلی کا حصہ رہے ۔

نئے ماڈل کی رنگ برنگی گاڑیاں تو ہر کوئی پسند کرتا ہے،لیکن اگر گاڑی عشروں پرانی ہو اور اس کی حالت بھی نہایت اچھی ہو تو لوگ نئی کے بجائے پرانی گاڑی کی طرف متوجہ ضرور ہوتے ہیں۔