حکومت عوام میں مقبولیت کھو چکی:شاہد خاقان عباسی



لاہور( 24نیوز )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مقبولیت کھو نہیں رہی بلکہ کھو چکی ہے،قانون کے ادارے سب کو یکساں انصاف مہیا کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق غداری کیس میں پیشی پر آئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کامیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی شخص اتنا عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جتنا میاں نواز شریف ہو چکے ہیں، سوا سو سے زائد مرتبہ وہ عدالت حاضر ہو چکے ہیں، اداروں کا احترام سب پر لازم وملزم ہوتا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مقبولیت کھو چکی ہے موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کو بوجھ ڈالا گیس کی قیمتوں کا میں خود انچارج تھا اس کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اقدام بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھانے سے افراط زر پر گہرا اثر مرتب ہوگا حکومت اس کوختم کرے، یہ حکومت فیصلے پہلے کرتی ہے اور سوچتی بعد میں ہے،مسلم لیگ (ن) کے بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس یہ آپشن ہوتا ہے کہ وہ جو فیصلہ کرے پہلے ملکی حالات کا جائزہ لے اور عوام کا بھی خیال رکھے،قانون کے ادارے سب کو یکساں انصاف مہیا کرتے ہیں، نیب کے بھی بے شمار کیسز اس ملک میں چل رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں میرا خیال نہیں ہے کہ کوئی شخص اتنی بار عدالتوں میں پیش ہوا ہے جتنی مرتبہ میاں نواز شریف ہوئے ہیں، ہر آدمی سوال کرتا ہے کہ ان کی ہر روز پیشی کیوں ہورہی ہے؟ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی حکومت کے بارے میں اپنی رائے ہے ،ن لیگ مشاورت کے بعد ان کی رائے پر فیصلہ کرے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer