ناصر جمشید کی اپیل مسترد، پابندی برقرار

ناصر جمشید کی اپیل مسترد، پابندی برقرار


لاہور( 24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نےناصرجمشیدکی فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی،  10 سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی برقرار رہے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ناصر جمشید کی  پی سی بی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس (ر) حامد فاروق نے کی جبکہ ناصر جمشید کی جانب سے ان کے وکیل علی رضا کبیر پیش ہوئے،  تین سماعتوں کے بعد  12 اکتوبر کو  فیصلہ محفوظ کیا گیا۔جسٹس (ر) حامد فاروق نے22 اکتوبر کو محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور کرکٹر کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان پر عائد 10 سالہ پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نےپاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 17 اگست کو ناصر جمشید کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنےاور  انہیں کرکٹ یا مینجمنٹ میں رول دیئے جانے پر بھی پابندی لگائی تھی،  ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف انہوں ے اپیل دائر کی تھی۔