ایم کیو ایم میں فاروڈ بلاک کی تصدیق

ایم کیو ایم میں فاروڈ بلاک کی تصدیق


کراچی(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ میں فاروڈ بلاک کی تصدیق ہوگئی، ایم کیوایم کے ناراض رہنماؤں نے خالد مقبول صدیقی کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے ناراض رہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوئی،کامران ٹیسوری اور شاہد پاشا نے الیکشن میں شکست کی اصل وجہ پارٹی میں کرپشن کو قرار دے دیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اوررابطہ کمیٹی سے ملنے کو تیار ہیں۔خالد مقبول فوری حکومت سے باہر آجائیں، رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنو نیئر شاہد پاشا بولے ایم کیو ایم میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے عوام ناراض ہیں۔موٹر سائیکلوں پرآنے والے لوگ آج بنگلوں کے مالک بن گئے.

ایم کیوایم پاکستان کے ناراض رہنماوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم عمران خانکے خلاف بھی سازش تیار ہو گئی ہے انکے پاس صرف 8 مہینے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔