دوست ممالک سے مالی معاونت یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیر کوئی چارہ نہیں: وزیراعظم

دوست ممالک سے مالی معاونت یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیر کوئی چارہ نہیں: وزیراعظم


اسلام آباد(24نیوز)  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دوست ممالک سے مالی معاونت یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

سعودی عرب روانگی سے قبل برطانوی نیوز ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں، ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارے پاس دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر نہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے ہیں، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔