بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان


اسلام آباد(اویس کیانی) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرنے کو تیار ہے، بجلی کی قیمت 2روپے 97پیسے فی یونٹ بڑھانے کا امکان ہے، نیپرا 30اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  بجلی کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا،ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔