خاتون نے ٹرمپ کی سرعام کلاس لے لی

 خاتون نے ٹرمپ کی سرعام کلاس لے لی


واشنگٹن(24 نیوز) خاتون خلاباز کے سامنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بے وقوفی کر بیٹھے۔

معلومات اور علم جھاڑتے ہوئے ٹرمپ نے خلاباز خواتین کو چہل قدمی کرنے والی پہلی خواتین قرار دیا ۔اس پر ساتھ بیٹھی خلا باز خاتون نے ٹرمپ کی سب کے سامنے کلاس لے لی۔خاتون خلا باز نے کہا ایسا نہیں ہے ۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا، خاتون خلاباز کا یہ کہنا تھا کہ ٹرمپ پریشانی کے عالم میں بال درست کرنے لگے ۔ ٹرمپ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر امریکی ان پر خوب تنقید کررہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer