کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کامیاب

کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کامیاب


ٹورونٹو(24 نیوز) وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ لبرل پارٹی 338 میں سے 156 نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے، حکومت بنانے کیلئے انہیں 170ووٹوں کی ضرورت ہے ۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جماعت اتحادی حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی لیکن انہیں ایک چھوٹی بائیں بازو کی جماعت کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹروڈوکی لبرل جماعت اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت کی تشکیل دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

کینیڈا میں عام انتخابات پیر کو ہوئے تھے۔ حکمراں جماعت لبرل پارٹی سب سے زیادہ 156 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔حکومت بنانے اور نئی قانون سازی کے لیے جسٹن ٹروڈو کو بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر انحصار کرنا ہو گا۔

پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے پر جسٹن ٹروڈو نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ان کی ٹیم مستقبل میں کینیڈا کے تمام لوگوں کے لیے سخت محنت کرے گی۔

جسٹن ٹروڈو کی کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں انہیں مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ کام کرنےکا منتظر ہوں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer