بھارتی فوج کاکشمیر ی نوجوان پر وحشیانہ تشدد

بھارتی فوج کاکشمیر ی نوجوان پر وحشیانہ تشدد


سری نگر(24 نیوز)بھارتی فوج کشمیری نوجوان پر ٹوٹ پڑی، بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابص بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی انتہا ہو گئی ، کشمیری نوجوان کو جانوروں کی طر ح مارا،  چارپائی  کے ساتھ نوجوان کے ہاتھ پاؤں کو باندھا گیا اور اس پر وحشیانہ تشدید کیا گیا، ادھر یوم عاشور پر بھی بھارتی فوج کا ظلم وبربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، قابض فوج نے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، گھرگھرتلاشی کے دوران کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

  نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر عالمی امن کے ٹھیکے داروں کی خاموشی  معنی خیز ہے ،    کشمیر ی مسلمانوں پر  بھارت کے بد ترین مظالم کا سلسلہ رکوانے کیلئے دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانا ہو گا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیر ی عوام کی امنگوں اور  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا بہت ضروی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔