ٹھمکے لگائے، پیسے بٹورے، لاہور کی میٹروبس میں لڑکی کا بھیک مانگنے کا انوکھا انداز



لاہور(24نیوز) یوں تو آپ نے بھکاریوں کو مختلف انداز میں بھیک مانگتے دیکھا ہوگا، کوئی اللہ کے نام پر مانگتا ہے کوئی ماں باپ کا اور کوئی بچہ کا واسطہ دے کر ، لیکن لاہور کی میٹرو بس میں لڑکی نے بھیک مانگنے کا ایسا طریقہ متعارف کردیا کہ ہر کوئی خوشی خوشی اپنا حصہ ملانے پر مجبور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی میٹرو بس میں لڑکی نے بھیک مانگنے کا انوکھا  انداز اپنا یا۔ہاتھ نہیں پھیلایا، واسطہ نہیں دیا بلکہ ٹھمکا لگایا اور پیسے بٹورے۔ جی ہاں میٹروبس میں لڑکی نے میوزک پررقص کرکےبھیک مانگی۔ رقص کرنیوالی بھکاری میٹروبس ٹمبرمارکیٹ سٹاپ سے بس میں بیٹھی ، میٹروبس انتظامیہ کو پتہ چلا تو  لڑکی کوآزادی سٹاپ فلائی اوورپربس سے نکال دیا ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔