بابا گرونانک کے یوم وفات کی تقریبات پر سکھ یاتریوں کا پاکستان کو شکریہ

بابا گرونانک کے یوم وفات کی تقریبات پر سکھ یاتریوں کا پاکستان کو شکریہ


24نیوز(24نیوز) بابا گرونانک کے چار سو اناسیویں یوم وفات کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں، اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نارووال اور رینجرز حکام سمیت دیگر افسران نے شرکت کی.

اس موقع پر پاکستان رینجرز اور ضلعی انتظامیہ نے تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں میں پھول اور مٹھائی تقسیم کی، کرتار پورمیں آنے والے سکھ یاتریوں نے نا صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پیارور امن کا پیغام دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کرتار پور بارڈر سکھ یاتریوں کے لیے کھول کر انہیں بن مانگے ہی سب کچھ دے دیا ہے جس پر وہ پاک فوج اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔