چار افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

چار افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی


( 24نیوز ) نارووال میں تھانہ صدر کے علاقہ دھبلی والا میں 4 افراد نے لاہور سے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں تھانہ صدر کے علاقہ دھبلی والا میں 4 افراد   لاہور سے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،، کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا، متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہدھبلی والا دربار پر سلام کرنے آئی تھی، طبعیت خراب ہونے پر پانی پینے قریبی گھر خالد نامی کے گھر گئی۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید بیان کیا گیا کہ گھر میں موجود خالد نامی شخص اور اس کے 3 نامعلوم دوستوں نے زبردستی گینگ ریپ کیا،تھانہ صدر نے دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔