راولپنڈی جانیوالی مسافر بس بڑے حادثے کا شکار،27افراد جاں بحق

راولپنڈی جانیوالی مسافر بس بڑے حادثے کا شکار،27افراد جاں بحق


گلگت بلتستان ( 24نیوز ) گلگت بلتستان سےراولپنڈی جانے والی مسافر بس بابوسر ٹاپ کے قریب حادثےکاشکارہوگئی جس کے باعث27افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سےراولپنڈی جانے والی مسافر بس بابوسر ٹاپ کے قریب حادثےکاشکارہوگئی,تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر چٹان سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں27افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ12 شدید زخمی ہیں،بڑے حادثے میں جاں بحق   اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، مسافر بس میں کل40 افراد سوار تھے۔

 ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہناتھا کہ مسافر بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی،27 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، وزیر اعلیٰ کے حکم پر ریسکیو کا عمل تیز کیا گیا ہے،مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے.

 ترجمان گلگت بلتستان کا مزید کہناتھا کہ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا جا چکا ہے،ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔