وفاقی وزیراپنی جگہ بیگم کا پاسپورٹ ایئرپورٹ لے آئے

وفاقی وزیراپنی جگہ بیگم کا پاسپورٹ ایئرپورٹ لے آئے


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر بحری امور جلدی میں اپنی جگہ بیگم کا پاسپورٹ ایئرپورٹ لے آئے، امیگریشن حکام کے بتانے پر پروٹوکول سٹاف کی دوڑیں لگ گئیں، غلام سرور خان گھر سے اپنا پاسپورٹ آنے پر استنبول روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان بیرون ملک روانگی کی جلدی میں اپنا پاسپورٹ لانے کی بجائے اہلیہ کا پاسپورٹ لے آئے، امیگریشن کے وقت حکام نے بتایا کہ پاسپورٹ آپ کا نہیں، آپ کی بیگم کا ہے جس پرایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر   غلام سرور خان استبول روانہ ہونے کے لئے ایئرپورٹ پہنچے، پاسپورٹ چیکنک کے دوران امیگریشن حکام نے ان کو بتایا کہ یہ پاسپورٹ ان کی اہلیہ کا ہے جس پرپروٹوکول سٹاف کی دوڑیں لگ گئی،پروٹوکول سٹاف وفاقی وزیر کا پاسپورٹ گھر سے لایا تب غلام سرور خان استنبول روانہ ہوئے۔