2035 کیلئے متعارف کرائی جانیوالی شاہی کار کی حیران کن خصوصیات



( 24نیوز ) رولزروائس نے 2035کے لیے شاہی کار متعارف کر ادی ہے، جس میں سفر کے لیے ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق دور جدید میں سفر پر جانے والے ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا سفر پرسکون، آرام دہ ہو،سفری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے  رولزروائس نے 2035کے لیے شاہی کار متعارف کر ائی، گاڑی خود بخود آپ کو منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کیونکہ سفر کے لیے ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔

گاڑی میں دو بڑے جمبو سائز بیگز بھی رکھ سکتے ہیں، آرام دہ صوفہ سیٹ، دروازوں میں چھپی چھتری ہراس چیز کو گاڑی میں خوبصورتی کے ساتھ ایڈجسٹ کیاہے جس کی آپ کو دوران سفر ضرورت پڑ سکتی ہے ، یعنی اب گاڑی اب کے سفر کا حقیقی پارٹنر بننے جارہی ہے ۔