وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری

 وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری


( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان آج امریکہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹر جنر ل ، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقاتیں کریں گے، کشمیری اور سکھوں کے وفود بھی ملیں گے،کل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی ،27 ستمبر کو جنرل کونسل سے تاریخی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوسرے روزشام سات بجے امریکی سینیٹ کے اقلیتی راہنما سینیٹر چک شمرنیویارک میں ملاقات کریں گے، شام ساڑھے سات بجے ڈیوڈ فنٹن اور جارج سرووس،رات آٹھ بجے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو  اورساڑھے آٹھ بجے رات امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد سے ملاقات کریں گے۔ رات نو بجے وزیر اعظم عمران خان اینکر پرسن بلال لاکھانی کو انٹرویو دیں گے، رات ساڑھے 9 بجے ایرک لوئیس، مارک مہر، کلائیو سمتھ وزیراعظم عمران سے ملاقات کریں گے، دس بجے رات امریکی سینیٹ کمیٹی برائے عدلیہ کے چیئرمین سینئر لنڈسے گراہم وزیر اعظم سے نیویارک میں ملاقات کریں گے، رات ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم عمران خان سی ای او اوبر کمپنی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ بارہ بجےوزیر اعظم عمران خان سےشب انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس کے صدر پیٹر موؤرر  ملاقات کریں گے، رات بارہ بج کر تیس منٹ پر وزیر اعظم کی کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد سے ملاقات ہو گی جبکہ رات ایک بجے وزیر اعظم عمران خان سکھ کے میونٹی کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں رات ایک بج کر تیس منٹ پر مسٹر مک ڈرمٹ سی ای او سیپ کی ملاقات اوررات دو بجے وزیر اعظم عمران خان میڈیا گروپ پالیٹک انٹرنیشنل کو انٹرویو دیں گے، رات دو بج کر پندرہ منٹ پر انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے صدر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی۔