ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہے:یواےای سفیر

 ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہے:یواےای سفیر


اسلام آباد( 24نیوز ) متحدہ عرب امارات کی وفاقی کونسل کاانتخاب کے لئےپاکستان میں تعینات سفیرحمادعبیدابراہیم نےووٹ کاسٹ کیا، کہتے ہیں ملک میں جمہوری عمل کے فروغ پر فخر اور خوشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی وفاقی کونسل کاانتخاب  کے لئےپاکستان میں تعینات یواےای کے سفیرحمادعبیدابراہیم اورعملےنےووٹ کاسٹ کیا، یواےای کےسفیرحمادعبید ابراہیم نے24نیوزسے خصوصی گفتگو کی، یواےای کے سفیر نےمتحدہ عرب امارت میں جمہوری عمل کےفروغ پرفخراورخوشی کااظہارکیا،انہوں نےکہا کہ متحدہ عرب امارت میں وفاقی کونسل کا چوتھا انتخاب ہے اورانہیں جمہوری عمل کےفروغ پرخوشی ہے۔

سفیرحمادعبیدابراہیم کاکہنا تھا کہ یواےای خواتین کوبااختیار بنانے کاحامی ہے،رواں سال منتخب ہونے والی کونسل میں آدھی تعداد خواتین کی ہوگی, یواےای سفیرنے پاکستان سےمحبت کااظہارکرتے ہوئےمزیدکہا کہ متحدہ عرب امارات ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہے,پاکستان میں استحکام خطے میں استحکام کاضامن ہے۔