ملک میں جو ہورہا ہے جوڈیشل مارشل لاءسے کم نہیں:نواز شریف


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کی سرزنش کر رہے ہیں، وہ خود اپنی سرزنش بھی کریں کہ کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے،کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تبدیلی لائیں گے؟جو بے اصولی کی سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف نے مزید کہا کہ کیا عمران خان چوہدری سرور سے متعلق بھی قوم کو جواب دیں گے کہ انہیں ووٹ کیسے ملے؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سارے عمل میں صرف (ن) لیگ اور اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا۔اہلیہ کلثوم نواز کے حوالے سے سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہترہے، قوم سے دعاوں کی اپیل ہے۔ چیف جسٹس اپنی بات سنا دیتے ہیں کوئی اور بولتے تو پابندی لگا دیتے ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ دونوں سیاسی رہنما نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے، امیر جماعت اسلامی نے بھی بولا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے ان سے کہا تھا کہ اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیئے گئے، عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کی تو سرزنش کر رہے ہیں، وہ اپنی سرزنش بھی تو کریں کہ کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے۔

نواز شریف نے کہا کہ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا، کیا یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصولی کی سیاست کر رہے ہیں، کیا چوہدری سرور کے حوالے سے بھی جواب دیں گے انہیں ووٹ کیسے ملے؟، سینٹ کے انتخابات میں صرف ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا۔

نواز شریف نے لاہور میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے جلسہ گاہ میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کے بارے میں کہا کہ منظور پشتین کے جلسے میں پانی چھوڑ دینا بہت بڑی زیادتی ہے، جلسے میں پانی چھوڑنا کہاں کا آزادی اظہار رائے ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنی بات سنا دیتے ہیں ، لیکن کوئی اور بولتا ہے تو پابندیاں لگا دیتے ہیں، کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ،قوم سے دعاوں کی اپیل ہے ، ہم تو بس گئے اور جا کر واپس آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف سماعت جاری

یاد رہے کہ گذشتہ روز مردان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ ایک فضول ایکسر سائز ہوگی۔سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر کی طرف سے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، لہذا اس کارروائی کے بعد الیکشن کمیشن سینیٹرز سے بیان حلفی لیں۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔ نواز شریف نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے، قاضی 

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جو ہورہا ہے جوڈیشل مارشل لاءسے کم نہیں ہے،اتنی پابندیاں تو مارشل لاءمیں نہیں ہوتی ہیں جو اس وقت لگی ہوئی ہیں۔