عدالت نے پرویز خٹک کو مزید مہلت دے دی

عدالت نے پرویز خٹک کو مزید مہلت دے دی


اسلام آباد(24نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ضمانت کی توثیق کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ پرویز خٹک کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں میرے موکل پر براہ راست کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔حلف دینے کیلئے تیار ہیں کہ پی ٹی وی حملہ کے وقت میرے موکل کے پی کے ہاؤس میں سو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹ سیاستدانوں کو باکسرعامرخان کے حوالے کروں گا: عمران خان

پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز خٹک کے دھرنے میں شرکت کے ثبوت موجود ہیں ، ان کی دھرنے میں شرکت سے ایسا تاثر دیا گیا کہ جیسے صوبہ اور وفاق آمنے سامنے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کر لی۔
احاطہ عدالت میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کاکہناتھا کہ سیاسی کیسز بنتے رہتے ہیں لیکن ان کا کوئی جواز نہیں ہوتا، ان کا کہناتھا کہ سراج الحق کے الزامات درست نہیں اوپر صرف اللہ ہے،کچھ ایم پی ایز کو نوٹسز جاری کیے جن کی انکوائری ہو رہی ہے جو درست ہوئے کلیر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور  شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی ضمانتوں پر رہا ہیں۔