ثانیہ مرزا نے 8 سال بعد شعیب ملک کو خوشخبری سنادی


( 24 نیوز ) کرکٹ اسٹار شعیب ملک باپ بننے والے ہیں، ثانیہ مرزا نے شادی کے 8برس بعد خوش خبری سنا دی، بچے کا نام، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خود ہی اس پہیلی کو سلجھا دیا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کے 8 سال بعد مداحوں کو بچے کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔ پاکستان کے معروف کرکٹر اسٹار شعیب ملک بھی باپ بننے والے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر پوسٹ خبر وائرل ہو گئی۔ ثانیہ نے بتایا کہ وہ امید سے ہیں۔ انہوں نے اپنی فیملی کے وارڈروب کی تصویر بھی شیئر کی۔

کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والے جوڑے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بچے کا نام رکھنے کا معاملہ، ثانیہ مرزا نے اس راز سے پردہ اٹھادیا کہ ان کی اولاد کا خاندانی نام کیا ہوگا۔ ان کے مطابق بچے کا نام مرزا ملک رکھنے کے چانسز ہے۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ بیٹا چاہتی ہیں اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ بیٹی ہو۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی۔