استاد کے روپ میں درندہ، سفاک شخص اپنی ہی طالبہ کی عزت پر ہاتھ ڈالتا رہا


 گجرات (24 نیوز) استاد کا رتبہ داغدار، سفاک شخص اپنی ہی طالبات کی عزت پر ہاتھ ڈالتا تھا۔ بچی نے سہمے ہوئے لہجے میں سب بتادیا۔ بچی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق گجرات کے اسکول میں ایک شخص نے استاد کے رتبے کو داغدار کردیا۔ سفاک شخص اپنی ہی طالبات کی عزت پر ہاتھ ڈالتا تھا۔ بچی کے نانا نے مقدمہ درج کرادیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: لاہور کی سڑک پر ظالمانہ سلوک

متاثرہ بچی نے سہمے ہوئے لہجے میں وہ سب بتا دیا جو اس پر بیتا، بچی کی والدہ نے عزت بچانے کی خاطر پولیس میں رپورٹ تک درج نہ کرائی۔ پانی سر سے گذرا توبچی کے نانا نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا اور پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا لیکن ملزم تا حال گرفتار نہیں ہوسکا۔