پاکستان کی ٹیکسٹائل اور خوراک کی برآمدات میں روز بروز اضافہ

پاکستان کی ٹیکسٹائل اور خوراک کی برآمدات میں روز بروز اضافہ


(24 نیوز) پاکستان کی ٹیکسٹائل اور خوراک کی برآمدات بڑھنا شروع ہوگئیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 13 فیصداضافہ، برآمدات کا مجموعی حجم 1 ارب 20 کروڑ 28 لاکھ ڈالر،  برآمدات گزشتہ سال سے مارچ سے12.95 فیصد زیادہ ہوا ہے۔

  پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات کا مجموعی حجم 1 ارب 20 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ جو گزشتہ سال مارچ سے 12.95 فیصد زیادہ ہے۔

 ٹیکسٹائل مصنوعات میں سے سوتی دھاگے کی برآمد میں 40 فیصد اور نٹ وئیرز کی برآمد میں 34 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ ریڈی میڈ گارمنٹس، سوتی کپڑے اور بیڈ وئیرز کی بیرون ملک فروخت 16 فیصد اور ٹاولز کی فروخت 15 فیصد بڑھ گئی۔

 جبکہ مجموعی طور پر خوراک کی برآمدات مارچ کے دوران 71 فیصد اضافے سے 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ باسمتی چاول گزشتہ سال سے 19 فیصد اور دوسری اقسام کا چاول پہلے سے 93 فیصد زیادہ برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں چینی کی برآمد 54 فیصد، سبزیوں کی 147 فیصد اور پھلوں کی 81 فیصد بڑھ گئی۔ جبکہ مارچ کے دوران مجموعی طور پر خوراک کی درآمدات میں 8 فیصد سے زیادہ کی کمی رکارڈ کی گئی۔