آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر سائبر حملہ


(24 نیوز) آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، کسٹمرز کا ڈیٹا بھی چوری کر لیا گیا، کسٹمرزکو ایپ کاپاسورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ، جنوری کو کرمنلز نے ڈیٹا اسٹوریج سسٹم تک رسائی حاصل کی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ کسٹمرز کا ڈیٹا بھی چوری کر لیا گیا ہے۔ کریم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 14جنوری کو کرمنلز نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈیٹا اسٹوریج سسٹم تک رسائی حاصل کی۔

 کسٹمرز اور کیپٹنز کے نام ، فون نمبر، ای میل ایڈرس اور ٹرپ کی تفصیلات چوری ہوئیں ہیں۔ کسٹمرز کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔ آن لائن ٹیکسی سروس نے کسٹمرز کو ایپ کا پاسورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔