شہباز شریف نے پیر پگارا سے ملاقات کی کوششیں تیز کردی


 (24 نیوز) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پیر پگارا سے آج ہی ملاقات کے لئے کوشاں،  ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پیر پگارا سے ملاقات کے لئے درخواست کر رکھی ہے، پیر پگارا نے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کے معاملہ پر پیر پگارا کی قریبی رفقاء سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پیر پگارا سے ملاقات کر کے ان کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: چیف جسٹس آلو، ٹماٹر کے بھاؤ سے نکل کر زیر التواء مقدمات کا بھی پتہ کرلیں: نواز شریف

 شہباز شریف سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی مورچہ لگانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کی اے این پی، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر سائبر حملہ
شہباز شریف پیر پگارا کی سرپرستی میں پرویز مشرف اور شیخ رشید کی جماعتوں کے علاوہ باقی لیگوں کے اتحاد کے خواہشمند ہیں۔ شہباز شریف کی خواہش ہے کہ پیر پگارا ان دونوں معاملات میں سرپرستی کریں۔