گلوکارعلی ظفر پر لگائے الزام میشا شفیع کو مہنگے پڑگئے


( 24 نیوز ) علی ظفر پرگلوکارہ میشاشفیع کےالزامات کی ہلچل میں ٹوئسٹ، علی ظفرکا میشا شفیع پر 10 کروڑ ہر جانےکا دعویٰ، میشا شفیع 2 ہفتوں میں معافی مانگی ورنہ قانونی جنگ ہوگی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق شوبزاسٹارعلی ظفرپرگلوکارہ میشا شفیع کے الزامات نے ہلچل مچائی توعلی ظفربھی میدان میں آگئے۔ میشا شفیع کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئےچودہ دن میں معافی مانگنے کاالٹی میٹم دیدیا۔

میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر طوفان کھڑا کردیا۔ علی ظفر نے چند روز تو صرف دفاع کیا اور کہاکہ میشا شفیع نے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

اب علی ظفر نے بھی میدان میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میشا شفیع کو نوٹس بھیج دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میشا شفیع دو ہفتوں میں معافی مانگیں، ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

دوسری جانب بینڈ کی خواتین بھی علی ظفر کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔ ان کاکہنا ہے کہ میشا نے علی ظفر جو الزام لگائے ہیں ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں ہے۔