برطانوی شاہی محل کو نیا تخت نشین مل گیا


لندن (24نیوز) برطانوی شاہی محل کو نیا تخت نشین مل گیا۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے تیسرے بچے کی پہلی جھلک دنیا کے سامنے آ گئی۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شاہی خاندان کو ایک اور تخت نشین دے دیا۔ شہزادی کیٹ کو آج صبح سینٹ میری ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔

شہزادی اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کا وزن 8 پاؤنڈ 7 اونس ہے۔ بچے کی پیدائش کے وقت شہزادہ ولیم شہزادی کیٹ کے ساتھ موجود تھے۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن 22 مارچ سے چھٹی پر ہیں اور شاہی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہیں۔ یہ بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے۔

فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس ہیں، ان کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ ہیں۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے 2 بچوں میں سے بیٹا جارج 4 برس جب کہ بیٹی شارلٹ 2 سال کی ہیں۔

تیسرے بچے کی پیدائش پر ولیم اور کیٹ بہت خوش دکھائی دئیے۔