پاکستان بار کونسل نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

 پاکستان بار کونسل نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا


(24 نیوز) ماڈل کورٹس کا قیام اور سیکشن بائیس اے اور بائیس بی کے خاتمے پر پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین امجد شاہ کی سربراہی میں وکلا وفد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہےکہ ملاقات میں جسٹس منظور ملک بھی شریک ہوئے۔ آل پاکستان وکلا کمیٹی کے وفد نے ماڈل کورٹس اور سیکشن بائیس اے اور بائیس بی سے متعلق چیف جسٹس کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس کی یقین دہانی پر وکلا نے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار مل کر کام جاری رکھیں گے۔