لاہور والوں کےلئے بڑی خوشخبری

لاہور والوں کےلئے بڑی خوشخبری


لاہور(24نیوز) لاہوروالوں کےلئے بڑی خوشخبری ہے کہ این ٹی ڈی سی اورانٹرنیشنل الیکٹرک انجنیئرنگ کمپنی کے باہمی تعاون سے 500کےوی کےنیو لاہورگرڈ اسٹیشن کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا گیا۔

این ٹی ڈی سی اور چائنہ انٹرنیشنل الیکٹرک انجیئرنگ کمپنی کے باہمی تعاون سے بھائی پھیرو کے نزدیک 500 کے وی نیو لاہور گرڈ اسٹیشن میں 750 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر کا اضافہ کردیا گیا جس سے 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے 6000 ایم ڈبلیو بجلی لاہور شہر اور اس کے مضافات کو مہیا کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

ان منصوبوں پر 3000 سے زائد پاکستانی انجینئرز اور مزدوروں نے کام کیا جس کی وجہ سے بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ ان منصوبوں سے اس سال گرمیوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری آئے گی جس سے لاہور کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

تقریب کے اختتام پر منصوبوں میں کام کر کے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔