وزیراعظم عمران خان نے دنیا کا نقشہ ہی بدل ڈالا

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کا نقشہ ہی بدل ڈالا


تہران(24 نیوز) نیاپاکستان تو نہ جانے کب بنے گا لیکن وزیراعظم عمران خان نئی دنیا بنانے لگ گئے۔

 وزیراعظم عمران خان تاریخ بیان کرتے کرتے کہاں سے کہاں نکل جاتے ہیں، نہ جانے کس سے ِکسے ملادیتے ہیں۔ تہران میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دنیا کا جغرافیہ ہی تبدیل کرڈالا۔ عمران خان نے وسطی یورپ کو مشرق بعید سے ملا دیا۔ فاصلے مٹا دئیے اور جاپان کو جرمنی کا ہمسایہ قرار دے دیا۔ قربان جائیں کپتان کی دوراندیشی پر 9ہزار43 کلومیٹر کے فاصلے کو سمیٹ کر رکھ دیا۔

آج سے تاریخ دان بھی تاریخ درست کرلیں۔ عالمی جنگ میں جرمن اور جاپان ایک دوسرے کے اتحادی نہیں بلکہ مخالف تھے۔ ایسا ہمارے وزیراعظم صاحب کا کہناہے نہیں یقین تو خود ہی سن لیجئے۔