فتح کے خواب سجائے قومی کرکٹ ٹیم گوروں کے دیس روانہ



لاہور( 24نیوز )فتح کا خواب سجائے قومی کرکٹ ٹیم گوروں کے دیس روانہ ہوگئی، قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے لندن میں 14جولائی تک قیام کرے گی۔

جیت کا عزم لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیر پورٹ سے جوش و خروش کے ساتھ لندن روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے 17 رکنی ٹیم روانہ ہوئی ہے جس میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد ، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد حسنین، عابد علی، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی انگلینڈ جانے والوں میں شامل ہیں جب کہ شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی جب کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer