وزیر اعظم گھوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں:بلاول



اسلام آباد(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تنخواہ لیتے ہیں اور گھوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی کا ایک اجلاس اتنا مہنگا ہے تو امید ہے قائد ایوان ہائوس میں موجود ہوگا، وزیر اعظم کو ہر اجلاس میں آکر جواب دینا چاہیے، کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا، احتجاج کرنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں،اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں، حکومت نے کابینہ میں متنازعہ لوگوں کو لیا ہے،کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے، وزراء کو ہٹانا ملکی مفاد میں ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے وزیر اعظم کو جرمنی اور جاپان کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے،تب زیادہ شرمندگی ہوتی ہے جب آپ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھے ہوں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer