سابق وزیر اعظم نواز شریف کو استثنیٰ مل گیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو استثنیٰ مل گیا


اسلام آباد(24نیوز)العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کےخلاف اپیل کا معاملہ،نوازشریف کے وکیل نے پیپربک میں کچھ دستاویزات نہ ہونے کی نشاندہی کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپر بک کی درستگی کے بعد کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظورکرلی گئی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے، عدالت نے سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

دوران سماعت خواجہ حارث نے بتایا کہ پیپر بک مل گئی لیکن مکمل نہیں جو دستاویزات لگائی جانی چاہئیں تھیں وہ نہیں لگائی گئیں،جو پارٹ ون ہمیں دیا گیا وہ کوئی اور ہے اور جو عدالت کو دیا گیا وہ کوئی اورکچھ اکائونٹس کی تفصیلات بھی پیپربک کے ساتھ نہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ برانچ کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں ایسا کیوں ہواجو بھی ریکارڈ برانچ کے پاس آیا ہوگا اس نے اسی کی کاپی کرائی ہوگی۔

عدالت نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی دن دیکھ لیں گے پیپربک درست ہوجائے تو کارروائی آگے چلائیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer