تبدیلی سرکار کا سرکاری ملازمین کو بے گھر کرنے کا فیصلہ

تبدیلی سرکار کا سرکاری ملازمین کو بے گھر کرنے کا فیصلہ


کوئٹہ(24نیوز)تبدیلی سرکار نے بے گھر لوگوں کو گھر دینے کے لئے سرکاری ملازمین کو بے گھر کرنے کا فیصلہ کر لیا،کوئٹہ مین سرکاری کالونی کو گرا کر نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم بنائی جائے گی۔

کوئٹہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور اسکے لئے سرکاری ملازمین کی رہائشی کالونی کو مسمار کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،فیصلے سے 465مکانات میں رہائش پذیر درجہ چہارم کے ملازمین کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے۔

حکومت کی جانب سے ملازمین کے آشیانے چھیننےکے فیصلے نے ملازمین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، سیکرٹریٹ ایمپلائز کے صدر امیر حمزہ کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کو مکانات کی تقسیم بلاشبہ اچھا فیصلہ ہے تاہم اسکے لئے ملازمین کی چھت چھیننا قابل قبول نہیں ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے پہلے فیز میں جس جگہ کا انتخاب کیا ہے یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں پہلے ہی ملازمین کے لئے مختص کی جاچکی ہے جس پرمنصوبے کی اب نئی تختی آویزاں کر دی گئی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer