عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا


کراچی (24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نے پاکستان میں بھی سونا سستا کر دیا، فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے اڑسٹھ ہزار آٹھ سو روپے رہ گئی، دس گرام سونا پانچ سو ستاون روپے کی کمی سے اٹھاون ہزار نو سو پچاسی روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چوون ہزار ستر روپے فی دس گرام ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔