ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی نئی تجویز

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی نئی تجویز


اسلام آباد(24نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ تاجروں اور سرمایہ کاروں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دے دی ۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ریٹس مزید کم کرنے کی ہدایت کردی.

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پردوسرا اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں مشیر تجارت رزاق داود،ڈاکٹر عشرت حسین اور وزیر مملکت حماد اظہر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے نمائندوں کےساتھ ساتھ ٹیکس ماہرین ، بینکار اور مالیاتی امور کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے نظر ثانی شدہ مسودے پر بریفنگ دی۔سرمایہ کاروں نےٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ٹیکس ریٹس کم کرنے کی تجویز دی ۔ 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بلایا گیا دوسرا اجلاس فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر منی بل یا آرڈیننس لانے کا بھی فیصلہ نہ ہوا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو مزید سادہ بنانے کی ہدایت کردی جب کہ ریٹس بھی کم کرنے کی سفارش کی گئی۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ کو وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔