دنیا کا مہنگا ترین ووٹر۔۔

 دنیا کا مہنگا ترین ووٹر۔۔


(24 نیوز) بھارتی ریاست گجرات کے گیر جنگل میں رہائش پذیر بھارت داس درشنداس نامی پجاری نے دنیا کے مہنگے ترین ووٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارت داس درشنداس نامی پجاری پولنگ بوتھ کا واحد ووٹر ہے، پجاری شاید بھارت تو کیا پوری دنیا کا مہنگا ترین ووٹر ہے۔  پجاری گیرجنگل میں بانیج نامی جگہ پر رہائش پذیر ہے اور وہاں پر قائم مندر کا پنڈت ہے، اس جنگل میں کوئی انسانی بستی نہیں صرف یہ اکیلا جنگل میں رہتا ہے۔ الیکشن کی صبح اس کے لیے پولنگ سٹیشن کا وقت مقررہ پر اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کرنے آتا ہے۔

بھارتی الیکشن کمشن ضابطہ اخلاق کا پابند بناتا ہے کہ کسی ووٹر کو 2 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے نہ کرنا پڑے لہٰذا 2004 سے ابتک الیکشن ٹیم کو ہرمرتبہ اس کے ووٹ کیلئے 35 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔